10 نومبر 2026 - 21:27
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کی نئی میزائل سٹی کی رونمائی + تصاویر

مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف و مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے سربراہ اور سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر کی موجودگی میں، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کی نئی میزائل سٹی کی رونمائی ہوئی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کی نئی میزائل سٹی کی رونمائی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف و مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے سربراہ فلائٹ میجر جنرل ڈاکٹر علی عبداللہی اور سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی کی موجودگی میں انجام پائی۔

اس تقریب میں سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس فورس کے نئے میزائل انفراسٹرکچرز اور کچھ نئی صلاحیتوں کو سامنے لایا گیا؛ ایسے ڈھانچے، جن کا بنیادی کام میزائل یونٹس کی آپریشنل صلاحیت کی حمایت اور خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے ان کی استعداد برقرار رکھنا ہے۔

میزائل صلاحیت اسلامی جمہوریہ ایران کی ڈیٹرنس طاقت کے بنیادی اجزاء میں سے ہے اور اس سے متعلق انفراسٹرکچر کی ترقی، میزائلوں کی پیداوار اور بہتری کے ساتھ ساتھ، ملک کی دفاعی استعداد برقرار رکھنے میں کردار ادا کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha